یورپی یونین کا امریکہ کے خلاف عالمی عدالت میںجانے کا اعلان

ہفتہ 2 جون 2018 14:13

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کرنے پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے رجوع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونین کی خارجہ امور کی نگران فیدریکا موگرینی نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈبلیو ٹی او میں کیس جلد دائر کیا جائے گا۔ موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ بلاک کسی کے ساتھ جنگ کی صورتحال میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ خارجہ پالیسی اور سلامتی جیسے کئی شعبوں میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :