امریکہ یورپی یونین سے تجارتی توازن کو ازسرنو ترتیب دینے کے لیے تیار

ٹرمپ کا فرانسیسی ہم منصب کو فون، عدم توازن کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے،وائٹ ہائوس کا بیان

ہفتہ جون 14:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق اس گفتگو میں ٹرمپ نے امریکا اور یورپ کے درمیان تجارت میں پائے جانے والے عدم توازن کو خاص طور پر موضوع بنایا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے ماکروں پر واضح کیا کہ اس عدم توازن کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔ اس ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ یورپ اور امریکا کے درمیان تجارتی توازن کو ازسرنو ترتیب دینے کو وقت کی ضرورت خیال کرتے ہیں۔