بشار الاسد کا ایرانی افسران کی موجودگی کا اقرار ، ایرانی فورسز کے وجود سے انکار

بشار نے حالیہ اسرائیلی حملے میں کسی بھی ایرانی کے ہلاک ہونے کی تردید کی،مرنے والے تمام شامی ہیں،گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 14:13

بشار الاسد کا ایرانی افسران کی موجودگی کا اقرار ، ایرانی فورسز کے وجود ..
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) شام کے صدر بشار الاسد نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ ایرانی افسران شامی فوج کی مدد کر رہے ہیں تاہم بشار نے اپنے ملک میں کسی بھی ایرانی فورس کی موجودگی کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی ویب سائٹس شام میں ایران کے بھاری جانی نقصانات کا اعلان کرتی رہی ہیں۔غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق بشار نے حالیہ اسرائیلی حملے میں کسی بھی ایرانی کے ہلاک ہونے کی تردید کی۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ مارے جانے والے تمام افراد شامی ہیں۔ باوجود یہ کہ ایسی کئی تصاویر سامنے آ چکی ہیں جن میں ایرانی فورسز کو شامی اراضی پر لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔زمینی کارکنان کے اندازے کے مطابق شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 9 ہزار سے زیادہ ارکان موجود ہیں۔ ان کے علاوہ ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے 6 ہزار سے زیادہ ارکان اور پاکستان، افغانستان اور عراق سے شام آنے والے نظریاتی رضا کار بھی ہزاروں کی تعداد میں شام پہنچے ہوئے ہیں۔