نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کل سوات میں آئیں گے ،

آبائی گھر میں لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے

ہفتہ جون 14:18

نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کل سوات میں آئیں گے ،
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر ) ناصر الملک اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد کل اتوارکو سوات آئیں گے اور اپنے آبائی گھر میں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ کل اتوار 3 جون کو گل کدہ سیدو شریف میں واقع اپنی آبائی رہائش گاہ کامران خان کور پر موجود ہونگے اور صبح دس بجے سے ایک بجے تک عام لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :