Live Updates

عمران نیازی نے ہر سطح پر یو ٹرن ‘ جھوٹ بول کر تباہی اور بربادی کی ،ْشہباز شریف

ہفتہ 2 جون 2018 14:18

عمران نیازی نے ہر سطح پر یو ٹرن ‘ جھوٹ بول کر تباہی اور بربادی کی ،ْشہباز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ہر سطح پر یو ٹرن ‘ جھوٹ بول کر تباہی اور بربادی کی۔ ہفتہ کو شہباز شریف سے انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پنجاب آج دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بن چکا ہے۔ دیگر صوبوں کے عوام بھی پنجاب کی طرح ترقی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو رہی ہے۔ عوام خدمت کرنے والی قیادت کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ۔ ہم نے اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھ کر نبھایا۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے عوام کو مایوس کیا۔ کے پی کے کے عوم کوتبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ عمران نیازی نے ہر سطح پر یوٹرن اور جھوٹ بول کر تباہی اور بربادی کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات