صوابی ،ْ اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی،

4 افراد جاں بحق ،ْایک زخمی اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان اپنے گھر جارہے تھے ،ْجونہی منصبدار کے مقام پر پہنچے تو مخالف سمت سے آتی دو موٹر سائیکلوں پر گاڑی چڑھ دوڑی

ہفتہ 2 جون 2018 14:18

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کی گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان اپنے گھر جارہے تھے، لیکن جونہی وہ منصبدار کے مقام پر پہنچے تو مخالف سمت سے آتی دو موٹر سائیکلوں پر ان کی گاڑی چڑھ دوڑی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،ْموٹر ٹرسائیکل پر موجود ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ،ْذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ان کا بھائی چلا رہا تھا، جبکہ وہ خود دوسری گاڑی میں سوار تھے، حادثے میں ان کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔