خیرپور ،ْگاڑی اور ٹرالر میں تصادم، 5 افرادجاں بحق ،ْ چار زخمی

جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت وڈیرو شیر اور علی گٴْل کے ناموں سے کی، تین کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی

ہفتہ جون 14:20

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سندھ کے ضلع خیرپور میں خیرپور ۔ لاڑکانہ پٴْل پر ٹنڈو مستی کے قریب گاڑی اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ٹنڈو مستی کے اسٹیشن ہاؤس افسر لالہ امیر پٹھان کے مطابق سندھ کے صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے زائرین کو حاضری کے بعد لاڑکانہ واپس لے جانے والی مزدا اور سامنے سے آنے والے ٹرالر کے درمیان تصادم ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت وڈیرو شیر اور علی گٴْل کے ناموں سے کی، جبکہ دیگر تین کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،ْحادثے میں ہلاک ہونے والے افراد لاڑکانہ، قمبر اور خیرپور کے رہائشی تھے۔لاشوں کو میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے قریبی ٹنڈو مستی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کیلئے اسی ہسپتال لایا گیا ،ْہسپتال عملے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاڑکانہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ،ْلالہ امیر پٹھان کا کہنا تھا کہ پولیس نے دونوں گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیں۔