تحریک انصاف والے کنفیوژ لوگ ہیں ان سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے‘ ایاز صادق

ہفتہ جون 14:20

تحریک انصاف والے کنفیوژ لوگ ہیں ان سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے‘ ایاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے ایک نام دیتے ہیں اور واپس لے لیتے ہیں ،کل کابینہ بنائیں گے اور واپس لے لیں گے ،،نیوکلیئر بٹن دبائیں گے اسے واپس لیں گے لیکن وہ تو واپس نہیں آئے گا ۔ یہاں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے پیش کردہ نام واپس لئے ، جن کا نام واپس لیا گیا وہ اچھے کردار کے حامل تھے ،،پی ٹی آئی والے فکر سے عاری لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ کیفیوژ لوگ ہیں ان سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے ۔ یہ کل کو کابینہ بنائیں گے تو اسے واپس لے لیں گے ، نیوکلیئر بٹن دبائیں گے اسے واپس لیں گے لیکن وہ تو واپس نہیں آئے گا ۔ یہ لوگ ملک چلائیں گے بلکہ یہ تو کنفیوژن پیدا کر دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ 2002 اور2008میں بھی (ن) لیگ کے خلاف سازشیں ہوئیں لیکن اللہ تعالیٰ جن کے ساتھ ہو انہیں ان سازشوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیںاور ہم انتخابات وقت پر کرانا چاہتے ہیں۔