عیدالفطر پر ریلوے کے ذریعے سفر کرنیوالوں کیلئے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

عید اور ٹرو تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر رعایت دی جائیگی،اضافی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی ، اجلاس میں فیصلہ

ہفتہ جون 14:20

عیدالفطر پر ریلوے کے ذریعے سفر کرنیوالوں کیلئے کرایوں میں بڑی رعایت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاکستان ریلویز اپنی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے عیدالفطر پر مسافروں کیلئے کرایوں میں 30فیصد رعایت دے گا۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق عید اور ٹرو دونوں دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں تیس فیصد رعایت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

عید پیکج کا فیصلہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز آفتاب اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی اور دیگر افسران کی شرکت۔سی ای او محمد آفتاب اکبر کے مطابق عیدالفطر پر پاکستان ریلویز ہم وطنوں کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لئے اضافی ٹرینیں بھی چلائے گا۔ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز ایڈوانس بکنگ پر رمضان پیکج کے تحت کرایوں میں 20فیصد رعایت دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :