عام انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں،

اس سے سیاسی بے چینی میں اضافہ ہوگا،سینیٹر یعقوب خان ناصر

ہفتہ 2 جون 2018 14:22

عام انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اورسینیٹ کے رکن یعقوب خان ناصرنے کہاہے کہ عام انتخابات میں تاخیر کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔ہفتے کو اپنے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات شیڈول کے مطابق منعقدکرانا ضروری ہے، عام انتخابات میں تاخیرسے سیاسی بے چینی میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت کوعبوری وزیراعظم جسٹس(ر) ناصرالملک کی قیادت پر اعتماد ہے اورامید ہے کہ ان کی نگرانی میں ملک میںآزادانہ ، منصفانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقادکویقینی بنایا جائے گا ۔

انہوںنے جمہوری دور کی پانچ سالہ مدت کی تکمیل پرپوری قوم کو مبارکباد دی اوراس امید کاظہارکیا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا۔انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجوںکامقابلہ کرنے کیلئے جمہوری قوتوں کے اتحاد کی ضرورت پرزوردیا۔