Live Updates

بھارتی درندہ فورسز نے کشمیریوں پر ظلم وستم کا نیا حربہ اختیار کر لیا ہے اور کشمیری نوجوانوں کو گاڑیوں تلے روندنے لگی ہے، ،ْمشعال ملک

بھارتی فورسز نے پچھلے دو مہینے میں چھ سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گاڑی تلے روند کر شہید کیا ،ْ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا بیان

ہفتہ 2 جون 2018 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی درندہ فورسز نے کشمیریوں پر ظلم وستم کا نیا حربہ اختیار کر لیا ہے اور کشمیری نوجوانوں کو گاڑیوں تلے روندنے لگی ہے، بھارتی فورسز نے پچھلے دو مہینے میں چھ سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گاڑی تلے روند کر شہید کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی بھارتی حکومت نے مساجد اور اجتماع پر پاپندی عائد کر رکھی ہے ،بھارت نے کشمیریوں سے مذہبی آزادی بھی چھین رکھی ہے ۔

مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کو عمرے کے لیے بھی بھارتی حکومت ویزہ جاری نہیں کررہی،بھارتی حکومت نے وادی کو کشمیریوں کے لیے جیل میں بدل دیا لہذا ۷عالمی برداری بھارتی ظلم وستم کا نوٹس لے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات