ارباز خان نے سٹے بازی کا اعتراف کر لیا

سونو اور ارباز ایک دوسرے کو گزشتہ پانچ سال سے جانتے ہیں ،ْپولیس حکام

ہفتہ جون 14:24

ارباز خان نے سٹے بازی کا اعتراف کر لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) بالی ووڈسپراسٹارسلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان نے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا اعتراف کر لیا ہے ،ْانہیں سونوجالان نامی سٹے باز کی گرفتاری کے بعد مہاراشٹر پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے طلب تھانے طلب کیا تھا۔اربازخان کو تھانے میں سونی جالان کے روبروبٹھا کر سوال جواب کیے گئے تو انہوں نے آئی پی ایل سمیت مختلف کرکٹ میچوں میں سٹہ کھیلنے کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

سونی جالان کو تین روز قبل سٹے بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنے ساتھیوں میں ارباز خان کا بھی نام لیا تھا۔مہاراشٹر پولیس کے مطابق سٹے باز سونی جالان کا بھارت میں بڑے بڑے لوگوں سے رابطہ تھا اور اس کے تعلقات پاکستان،، افغانستان اور کئی دوسرے کرکٹ کھیلنے والے ملکوں تک پھیلے ہوئے تھے۔۔پولیس نے ان کے ساتھ چار دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ سونو اور ارباز ایک دوسرے کو گزشتہ پانچ سال سے جانتے ہیں۔