سرفراز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ درست تھا، وسیم اکرم

جس طرح کی کنڈیشن تھیں اور دھوپ نکلی ہوئی تھی اگر میں بھی ٹاس جیت لیتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا ،ْ انٹریو

ہفتہ جون 14:24

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ جس طرح کی کنڈیشن تھیں اور دھوپ نکلی ہوئی تھی اگر میں بھی ٹاس جیت لیتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں انگلینڈ کے بولروں کو کریڈٹ دینا ہوگا جنہوں نے کنڈیشنز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا لیکن جب میچ شروع ہوا تو گیند مسلسل ہل رہا تھا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں کوئی گیند ایسی نہیں تھی جو سوئنگ نہ ہوئی ہو، ہلتی ہوئی گیندوں پر کسی بھی لمحے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، لاردز ٹیسٹ میں کچھ گیندیں ایسی تھیں جو سیدھی رہ رہی تھی لیکن ہیڈنگلے کی کنڈیشنز مشکل تھیں جس پر بیٹسمینوں کو الزام دینا درست نہیں ہے۔۔وسیم اکرم نے شاداب خان کی بیٹنگ صلاحیتوں کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ شاداب کو میں نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں منتخب کیا تھا، ہر اننگز کے بعد شاداب ایک منجھے ہوئے کھلاڑی کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :