2018 میں راولپنڈی ڈویژن کے 4824کاشتکاروں کو مفت بیج فراہم کیے گئے
ہفتہ 2 جون 2018 15:11
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو مختلف زرعی سکیموں سے بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے۔
کاشتکاروں کو بلاسود قرضہ جات دیئے جا رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے 12 ایکڑ اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ قرضہ حاصل کرنے والوں میں مالکان و مزارعین دونوں شامل ہیں۔ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کاشتکاروں کو بیماریوں سے پاک بیج بھی دیئے گئے۔حکومت پنجاب جدید ٹیکنالوجی کو کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے موثر انتظامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ٹیلی نار پاکستان کے اشتراک سے کنیکٹڈایگریکلچر پلیٹ فارم (CAPP ( تشکیل دیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سمارٹ فون اور 3G/4G سم کارڈفراہم کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے زرعی توسیعی خدمات فراہم کی جائیں گی۔بے زمین اورمزراعین کیلئے یہ سمارٹ فونز500/- روپے جبکہ اراضی مالکان کیلئے صرف1000/- روپے کی معمولی رقم میں دستیاب ہوں گے۔ ان سمارٹ فونز میں وہ تمام ایپلکشنز موجود ہیں جن کے ذریعے کاشتکار ایک " ڈیجٹیل ایکو سسٹم" کے تحت زرعی تحقیق کے نتائج، فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں، حکومتی سبسڈی ، منڈیوں کے بھائو، زرعی ماہرین سے رابطہ، کراپ کیلنڈر اور زرعی کسان ٹی وی سمیت بہت ساری معلومات سے گھر بیٹھے مستفید ہو سکے گا۔ان سمارٹ فونز میں ہر ماہ1GB فری انٹرنیٹ کے علاوہ وائس اور ایس ایم ایس بکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔اسی فون میں کسان ٹی وی ایپلکیشن کے ذریعے کاشتکاروں کو فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق ویڈیوز بھیجی جائیں گی تاکہ کاشتکار اپنی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے قائم کردہ "سہولت سنٹرز "سے سمارٹ فونز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سہولت بوتھس پر کاشتکاروںکو ان سمارٹ فون کے استعمال بارے بھی تربیت فراہم کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
کاشتکارکماد کی بہتر پیداوارکے لیے بروقت گوڈی یقینی بنائیں،ماہرین زراعت
-
یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں فروری کے دوران اضافہ
-
سرکاری قیمت پر یوریا کی دستیابی کو یقینی بنانے اورحکومت سپورٹ کرنے کیلئے کانفرنس کاانعقاد
-
سرکاری قیمت پر یوریا کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی کوششوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرز زکا ڈیلرزنفرنس کاانعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.