ڈاؤلینس نے پاکستان میں ’ڈیزائنر پلس انورٹر‘ ایئر کنڈیشنر رینج کے ذریعہ Connected Appliances متعارف کرادئیے

ڈاؤلینس ایئر ‘موبائل ایپ کے ذریعہ صارفین دنیا بھر میں کہیں سے بھی اپنے ACکی ترتیبات بدل سکیں گے اور بل کنٹرول کر سکیں گے

ہفتہ 2 جون 2018 15:16

ڈاؤلینس نے پاکستان میں ’ڈیزائنر پلس انورٹر‘ ایئر کنڈیشنر رینج کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان کے نمبر 1 ہوم اپلائنسز کے برانڈ، ڈاؤلینس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ اپنا connected appliance اور ’ڈیزائنر پلس انورٹر‘ سیریز میں وائی فائی پر کام کرنے والا ایئر کنڈیشنر متعارف کرا دیاہے۔ اس پروڈکٹ کو متعارف کرانے کا مقصد ،صارفین کو جدید ترین سولوشنزکی فراہمی کی صورت میں، ٹیکنالوجی کے نئے معیار قائم کر نا اور مارکیٹ کی اس شعبے میں ڈاؤلینس کی قائدانہ حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال پہلے سے بہت زیادہ ہے اور اس وقت ملک میں 22فیصدسے زیادہ آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔ان اعداد وشمار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاؤلینس نے اپنے معزز صارفین کے لیے ایک انٹرایکٹو موبائل ایپ بھی متعارف کرائی ہے جو گوگل پلے اور ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں کہیں سے بھی، یہ ایپ صارفین کو ان کے بجلی کے استعمال، درجہ حرارت اور دیگرترتیبات سمیت ایئر کنڈیشنر کا کنٹرول ان کی انگلیوں پرفراہم کرتی ہے۔

ڈیزائنر پلس انورٹر ایئر کنڈیشنر کی رونمائی اور اس میں استعمال کی گئی نئی ٹیکنالوجی کی وضاحت کر تے ہوئے ڈاؤلینس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا، ’’ڈاؤلینس اپنے تمام صارفین کو انتہائی افادیت کی حامل جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا پابند ہے اور اس نئے وائی فائی ایئر کنڈیشنر رینج کا تعارف درست سمت میں ایک اور قدم ہے۔ اپنے صارفین کو سادہ ترین کنکٹویٹی اورزیادہ کنٹرول فراہم کرنے کے ویژن کے ساتھ ، ہم نے ڈاؤلینس میں ایک ایسا ایئر کنڈیشنر تیار کیا ہے جس میں انقلابی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور جسے ’ڈاؤلینس ایئر‘ موبائل ایپ کی مدد سے دنیا بھر میں کہیں سے بھی ، حتی کہ سفر کے دوران بھی، ایک اسمارٹ فون کیٹچ کے ذریعہ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ڈاؤلینس کی ’ڈاؤلینس ایئر‘ موبائل ایپ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’آج کل کے صارفین ایسی سروسز اور ڈیوائسز تلاش کرتے ہیں جو ان کی ضرورت کو پورا کرتی ہے اور ان کے طرز زندگی کو سادہ بناتی ہوں۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے ’ڈاؤلینس ایئر‘ موبائل ایپ بھی متعارف کرایا ہے جو صارفین کو رسائی کی سہولت ان کی انگلیوں پر فراہم کرتی ہے اور کنیکٹ، کسٹمائز اور کنٹرول جیسے تین سادہ مراحل پرمشتمل ہے۔

پاکستان میں مختلف برانڈز کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں قابل ذکر اضافہ کے باعث، ڈاؤلینس نے ایک قدم آگے بڑھ کر صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے جنہوں نے، گھریلوبرانڈز کے معاملہ میں اس پر اپنے انتہائی پسندیدہ گھریلو برانڈ کے طور پر اعتماد کیا ہے۔’ڈیزائنر پلس انورٹر‘ ایئر کنڈیشنر 150وولٹ جتنے کم وولٹیج پر بھی کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔

اس کی دیگر خصوصیات میں اعلیٰ کارکردگی کے کمپریسر کے علاوہ پاور آؤٹیج میموری، 100فیصد تانبے کا بنا ہوا پائپ اور انورٹر کمپریسر کے لیے 12سال کی وارنٹی بھی شامل ہیں جس کے باعث بجلی کے استعمال میں سالانہ 30,000 روپے کی بچت ہوتی ہے۔’ڈاؤلینس ایئر‘ موبائل ایپ نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ اس میں انٹرایکٹو آپشنز مثلاًاے سی کے پنکھے کی رفتار کو ایڈجسٹ کرنا، پورے دن کے لیی(گھنٹوں کی بنیاد پر) اے سی کے درجہ حرارت کی شیڈولنگ کرنا، وقت کی بنیاد پر پاور کی مانیٹرنگ (جو بجلی کے استعمال پر روزانہ اور ماہانہ بنیاد پر کنٹرول فراہم کرتی ہی) کے علاوہ دیگر آپشنز بھی موجود ہیں جو صارفین کو سفر کے دوران ، کہیں سے بھی، آسانی سے کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔