ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی یاعدم توجیہی!

سرکاری کالجز میں ای لائبریریز کا منصوبہ پروان نہ چڑھ سکا پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں چیف لائبریرین ، ڈپٹی چیف لائبریرین ، سینئر لائبریرین اور لائبریرین کی355 آسامیاں گزشتہ 5سال سے خالی،67کامرس کالجزاور39 نئے کالجز بھی لائبریرین سے محروم فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد تمام خالی کیڈرزمیں بھرتی کا عمل شروع کردیا جائیگا،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن

ہفتہ 2 جون 2018 15:37

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی یاعدم توجیہی!
لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی یاعدم توجہ کے باعث سرکاری کالجز میں ای لائبریریز کا منصوبہ پروان نہ چڑھ سکاجبکہ گزشتہ پانچ سال سے پنجاب بھر کے 355سرکاری کالجوں میں چیف لائبریرین ، ڈپٹی چیف لائبریرین ، سینئر لائبریرین اور لائبریرین کی خالی آسامیوں پرتعیناتیاں بھی نہ ہوسکیں۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ملنے والے اعداوشمار کے مطابق گریڈ20میں دوخواتین اور دو مردچیف لائبریرین سمیت 4آسامیاں،گریڈ 19میں 30مرداور32خواتین سمیت ڈپٹی چیف لائبریرین کی62آسامیاں،گریڈ 18میں68مرداور73خواتین سمیت سینئرلائبریرین کی141آسامیاں اور گریڈ17میں100مرداور108خواتین سمیت لائبریرین کی208آسامیوں پر منظوری کے باوجود تاحال ریکروٹمنٹ نہیں ہوسکی،67کامرس کالجز اور39نئے بننے والے کالجزبھی تاحال لائبریرین سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے اے پی پی کوبتایا کہ 2013ء میں گریڈ16میں اسسٹنٹ لائبریرین کی آسامیوں کو گریڈ17میں اپ گریڈ کردیا گیاجس کے بعد 215 مردوخواتین سرکاری کالجز میں لائبریرین کی آسامیوں کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی جبکہ 415خالی آسامیوں کی منظوری محکمہ ہائر ایجوکیشن فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منظورکروانے میںابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا ۔ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن فارمولہ کے بعدگریڈ20میں چیف لائبریرین کی تعیناتی پرموشن کوٹہ،گریڈ19میںڈپٹی چیف لائبریرین کی تعیناتی میں25فیصدڈائریکٹ بھرتی جبکہ75فیصدپرموشن کوٹہ اورگریڈ18میں بھی اسی طریقے سے سینئر لائبریرین کی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔

ذرائع کے مطابق اسوقت 118کامرس کالجز کی ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری کالجز کی کل تعداد728ہو گئی ہے جن میں 263کالجز میں لائبریرین تعینات ہیں جبکہ 355سرکاری کالجز میں لائبریرین کی آسامیاں تاحال خالی ہیں۔اس سلسلے میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بیرسٹر نبیل اعوان نے اے پی پی کو بتایا کہ 118 کامرس کالجز کی ہائر ایجوکیشن میں شمولیت اور 48سے زائد نئے بننے والے کالجز کے بعدچیف لائبریرین ، ڈپٹی چیف لائبریرین ، سینئر لائبریرین اور لائبریرین کی آسامیاں خالی ہیں جن کی اپ گریڈیشن کیلئے سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی گئی ہے،فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعدپنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لائبریرین کے تمام خالی کیڈرزمیں بھرتی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :