وریدھی من ساہا فٹنس مسائل کے باعث افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ سے باہر، دنیش کارتھک 8 برس بعد سکواڈ میں طلب

ہفتہ 2 جون 2018 15:45

ممبئی۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز وریدھی من ساہا فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ دنیش کارتھک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، کارتھک کو 8 برس بعد ٹیسٹ سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے، انہوں نے 2010ء میں ملک کی طرف سے آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

ساہا آئی پی ایل کے دوران زخمی ہوئے تھے، بھارت اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ 14 جون سے شروع ہو گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے ساہا کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں پانچ سے چھ ہفتے لگیں گے اسلئے وہ افغانستان کے خلاف ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ دنیش کارتھک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔