بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 2 جون 2018 15:45

ممبئی۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

افغانستان کی ٹیم نے رواں ماہ بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنا ہے اور اسی سلسلے میں وہ یہاں پر تیاریوں میں مصروف ہے، سیریز کی تیاری کے حوالے سے افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز رکھی تھی جو کہ آج اتوار سے شروع ہو رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی 5 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔