لی سیونگ وو ڈیبیو کے 5 روز بعد فیفا ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ جنوبی کورین سکواڈ میں شامل

ہفتہ 2 جون 2018 16:01

سیئول۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) لی سیونگ وو ڈیبیو کے پانچ روز بعد فیفا ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ جنوبی کورین سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے 28 مئی کو ہونڈراس کے خلاف میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے روس میں ہو رہا ہے، جنوبی کوریا کو گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو اور سویڈن کا چیلنج درپیش ہو گا، کورین ٹیم 18 جون کو سویڈن کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

اعلان کردہ سکواڈ کم سیونگ گیو، کم جن ہیون، چو ہیون وو، کم یانگ گون، جینگ ہیون سو، جانگ سیونگ ہیون، یوون یانگ سن، او بین سک، کم من وو، پارک جو ہو، ہونگ چل، گو یو ہان، لیو یانگ، کی سنگ یوئینگ، جنگ وو یانگ، جو سی جونگ، کو جا چیول، لی جائے سنگ، لی سیونگ وو، مون سیون من، کم شن ووک، سن ہیونگ من، ہوانگ ہی چن پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :