انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز، فرانس نے اٹلی، آسٹریلیا نے جمہوریہ چیک کو ہرا دیا

ہفتہ جون 16:01

نائس۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں فرانس نے اٹلی،، آسٹریلیا نے جمہوریہ چیک، جارجیا نے مالٹا اور بوسنیا ہرزیگوینا نے جنوبی کوریا کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

رواں ماہ شیڈول ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں فرانس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کر کے حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے جمہوریہ چیک کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے ہرایا، جارجیا نے مالٹا کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی، بوسنیا ہرزیگووینا نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، ترکی اور تیونس کے درمیان میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، مصرف اور کولمبیا کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

متعلقہ عنوان :