لاہور کے 5خواتین کالجز میں مستقل پرنسپل تعینات کر دی گئیں

ہفتہ جون 16:17

لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) لاہور کے 5خواتین کالجز میں مستقل پرنسپل تعینات کردی گئیں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق گورنمنٹ اپوا کالج فارویمن میں گریڈ20کی پروفیسر ڈاکٹر نائمہ خورشید کو مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے،گورنمنٹ کالج فارویمن شادباغ میں پروفیسر روبینہ فیض،گورنمنٹ گرلز کالج باغبانپورہ میں پروفیسر ڈاکٹر پروین ارشد کو مستقل پرنسپل لگایاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ کلیات البنات کالج فارویمن میں گریڈ19کی سائرہ مغل جبکہ گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج فارویمن چونا منڈی میں گریڈ20کی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کو مستقل پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں گرلز کالج کی تمام مستقل پرنسپل نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال کرکام شروع کردیا ہے۔