جوڈیشل کمیشن اجلاس ،

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحی آفریدی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنیکی سفارش چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر ترین جج وقار احمد سیٹھ کوچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنیکی سفارش

ہفتہ 2 جون 2018 16:17

جوڈیشل کمیشن اجلاس ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا جس میں جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی آسامی کو پر کرنے کیلئے نام پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس گلزار احمد ،پاکستان بار کونسل کے اراکین ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحی آفریدی کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے جبکہ ر سینئر ترین جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی اور صدر پاکستان کی منظوری کے بعد محکمہ قانون و پارلیمانی امور باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔