ساہیوال، ڈکیتی کی 5وارداتیں ،

ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات اور ایک موٹر سائیکل لوٹ لیا،پولیس نے تین ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 2 جون 2018 16:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) یہاں نواح میں ڈکیتی کی 5وارداتوں میں ڈاکوئوں نے 18لاکھ 52ہزار روپے کی نقدی،زیورات اورایک موٹر سائیکل لوٹ لیا۔یولیس نے تین ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔اوکاڑہ کے مبارک علی کی تین بہنیں بشریٰ ،اشرف بی بی،خالدہ پاکپتن چوک میں کھڑی بس کا انتظار کر رہی تھی کہ کار میں لفٹ دے کر شہزاد نامی نوجوان دھوکہ سے لے گیا اور ویران جگہ پر لے جا کر اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ چھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر تین عورتوں کو جنگل میں کار سے اتار کر فرار ہو گئے ایک ڈاکو شہزاد گرفتار۔

ساہیوال لاہور روڈ یوسف والہ کے قریب ایک کار سوار ساہیوال کے خاندان رئوف احمد کو چار ڈاکوئوں نے ایک لاکھ 25ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چک 63/4.Rکے قریب ظہور احمد سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی 24ہزار 500روپے اور مو ٹر سائیکل نمبر 5568/SLKچھین لی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے ایک ڈاکو اختر کو گرفتار کر لیا ۔چک 99/6.Rمیں محمد افضل کے گھر دا خل ہو کر اسکے بیٹے محمد عمیر اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر 55ہزار 500روپے کی نقدی اور دس لاکھ روپے کے زیورات چھین کر فرار ہو گئے ۔

پولیس فرید ٹائون نے ایک ڈاکو عدنان کو گرفتار کر لیا ۔مدینہ کالونی میں مدینہ مسجد کے قریب محمد سلیمان بیوپاری مو ٹر سائیکل سوار سے نقدی 47ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔پولیس غلہ منڈی،یوسف والہ،نور شاہ،فرید ٹائون اور فتح شیر نے 5مقدمات 397,392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تین ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا دوسرے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔