کینسر میں مبتلا مسلمان آسٹریلوی نوجوان نے انتقال سے قبل تمام دولت عطیہ کر دی

علی بنات کو 2015 میں کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا

ہفتہ 2 جون 2018 16:21

کینسر میں مبتلا مسلمان آسٹریلوی نوجوان نے انتقال سے قبل تمام دولت ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) کینسر کے مرض میں مبتلا مسلمان آسٹریلوی نوجوان علی بنات رواں ہفتے کے آغاز میں انتقال سے قبل اپنی تمام تر دولت عطیہ کرگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کروڑ پتی نوجوان علی بنات سڈنی کا رہائشی تھا اور شاندار زندگی گزار رہا تھا۔2015 میں علی کو اچانک کینسر کا مرض تشخیص ہوا اور پھر اٴْس کی دنیا ہی بدل گئی۔

(جاری ہے)

کینسر کی تشخیص سے قبل علی لگڑری گاڑیوں، قیمتی گھڑیوں، برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں کا شوقین تھا، لیکن پھر وہ بالکل سادہ مزاج ہوگیا اور اس نے اپنی تمام دولت مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردی۔علی بنات نے اپنی تمام جائیداد اور کاروبار ختم کیا اور افریقا میں بھوک اور افلاس میں مبتلا افراد کے لیے ایک منصوبے کی بنیاد رکھی، جس میں مسجد کی تعمیر، اسکولوں کی تعمیر اور بیواؤں کے لیے گھروں کی فراہمی سمیت کئی فلاحی کام شامل ہیں۔

یوٹیوب چینل 'ون پاتھ نیٹ ورک پر پوسٹ ویڈیو میں علی نے اپنی بیماری کو ایک 'تحفہ' قرار دیا تھا۔علی کو بتایا گیا تھا کہ اس کے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 7 ماہ بچے ہیں، لیکن وہ ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی مہلت کے مقابلے میں 2 سال سے زائد عرصے تک زندہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :