سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی

اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، نکی ہیلی

ہفتہ جون 16:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی اسرائیل کے حق میں قرارداد کو مسترد کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قرارداد کے حق میں سوائے امریکا کے اور کسی کا ووٹ نہیں آیا جب کہ امریکی مندوب نکی ہیلی نے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکا نے فلسطینیوں کے تحفظ کی عرب قرارداد ویٹو کردی۔ چین،، فرانس اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔علاوہ ازیں کویت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی جائیں گی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :