سعودی عرب؛شاہی فرمان پر پہلی بار وزارت ثقافت کا قیام

ہفتہ جون 16:22

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سعودی عرب میں وزارت ثقافت کاقیام پہلی مرتبہ عمل میں لایا گیا ہے،شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود نے سعودی عرب کے پہلے وزیر ثقافت بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کیا تھا،جس کے تحت وزارت ثقافت واطلاعات میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں شعبوں ثقافت اور اطلاعات کو الگ الگ وزارتیں بنانے کا فیصلہ کیاگیا،وزارت اطلاعات اپنی جگہ قائم رہے گی جبکہ وزارت ثقافت کے نام پر نئی وزارت قائم کی جائے،اس کے دائرہ کار میں ثقافت کے تمام امور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :