یورپی یونین اور چین اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے،فیڈریکا موگرینی

ہفتہ جون 16:22

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) امریکا کی جانب سے سٹیل اور یلومینیم کی درآمدات پر اضافی محصولات کے تناظر میں یورپی یونین اور چین نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا عندیہ دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سربراہ یورپی یونین خارجہ امور فیدیریکا موگرینی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کیساتھ ملاقات کی،بعدازاں مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بے یقینی اور جغرافیائی سیاست میں تناؤ کا وقت ہے اور ایسے میں یورپی یونین اور چین کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ امید ہے امریکا کیساتھ پیدا ہونے والے تجارتی تنازعے کا کوئی حل نکل آئے گا۔

متعلقہ عنوان :