ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان

ہفتہ 2 جون 2018 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) وزیر اعظم کی جانب سے برآمدی پیکیج میں ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔ایف پی سی سی ائی کے نائب صدر نائب صدر وحید احمد کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی برآمد پر فریٹ ان بورڈ ویلیو پر 4 فیصد مالی معاونت دی جائیگی، یہ سہولت 3 سال کیلیے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر روایتی 150 مارکیٹس کو ایکسپورٹ پر اضافی 2 فیصد مالی معاونت فراہم کی جائیگی،یہ کسی بھی سیکٹر کو دی جانے والی مراعات کی بلند ترین شرح ہے جوہارٹی کلچر سیکٹر کی ایکسپورٹ بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔وحید احمد نے کہا کہ ہارٹی کلچر ایکسپورٹ کے لیے برآمدی مراعات کے حصول میں ایف پی سی سی آئی اور ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ کمپنی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :