ایف بی آر نے رواں مالی سال 2017-18ئ کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مجموعی طورپر 32 کھرب 74 ارب روپے سے زائد کے عبوری محاصل جمع کئے

ہفتہ جون 16:30

ایف بی آر نے رواں مالی سال 2017-18ئ  کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مجموعی طورپر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو((ایف بی آر)) نے رواں مالی سال 2017-18ئ کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مجموعی طورپر 32 کھرب 74 ارب روپے سے زائد کے عبوری محاصل جمع کئے ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وصولی کی شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بورڈ نے پہلے گیارہ ماہ کے دوران100 ارب روپے سے زائد کے ریفنڈ ز بھی جاری کئے ہیں جبکہ گزشتہ پورے مالی سال کے دوران 54 ارب روپے کے ریفنڈ ز جاری کئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ٹیکس وصولی کے رجحان میں اضافہ ایف بی آرکے محصولات کے نظرثانی شدہ سالانہ ہدف کے حصول کا عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :