پھلڑہ پولیس نے 14 سالہ بچہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 2 جون 2018 16:32

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) پھلڑہ پولیس نے 14 سالہ بچہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل 14 سالہ عبدالباسط ولد ندیم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے چار ملزمان محمد ایاز ولد حیدر زمان، وقاص ولد بدری زمان، ثاقب ولد نیاز محمد اور محمد صغیر ولد نذیر محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ چاروں ملزمان نے 14 سالہ عبدالباسط کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا اعتراف کر لیا گیا۔ پو لیس نے وقوعہ میں استعمال ہو نے والی گاڑی قبضہ میں لے لی ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :