مسلم لیگ(ن) بلوچستان نے انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کیلئے پارلیمانی بورڈ قائم کردیا

سربراہی مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ کریں گے

ہفتہ 2 جون 2018 16:32

مسلم لیگ(ن) بلوچستان نے انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کیلئے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) پا کستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بلوچستان میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کی سربراہی میں9رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ،،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عام انتخابات کے لئے بلوچستان میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ،بورڈ کی سربراہی مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ کریں گے جبکہ نواب ثنائ اللہ زہری، سردار یعقوب خان ناصر، جمال شاہ کاکڑ، سیدال خان ناصر، محمد یونس لہڑی،ملک رفیق اعوان ،امیر افضل مندوخیل اور نواب شمبے زئی بورڈ کے ممبران ہونگے ، پارلیمانی بورڈ 2018کے عام انتخابات میں امیدواروں کو صوبائی و قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کریگا۔