سعودی ٹوئٹر نے قطر کے الجزیرہ کو میڈیا کے محاذ پر شکست فاش دی،اماراتی وزیرخارجہ

ہفتہ 2 جون 2018 16:36

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی ٹوئٹر نے قطر کے الجزیرہ کو میڈیا کے محاذ پر شکست فاش دی ہے،4عرب ممالک سعودی عرب،بحرین،امارات اور مصر کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کو ایک سال پورا ہونے پر ٹوئٹر پر پوسٹ متعدد ٹویٹس میں اماراتی وزیر نے قطر کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا کہ جب آپ اپنے وطن کے دفاع کی بات کرتے ہیں تو آپ کی آواز زیادہ طاقت ور ہوتی ہے،قطر کی پالیسی، دانش مندی کے فقدانخفیہ سفارت کاری کے باعث دوحہ کے بحران سے نمٹنا آسان تھا۔انور قرقاش نے کہا کہ مجھے ایک مغربی صحافی نے بتایا کہ قطر نے اپنی تنہائی ختم کرنے کیلئے غیرملکی صحافیوں کو پیسوں کی ادائیگی کے ذریعے اپنے ملک میں دعوت دی،تاہم اس کے باوجود قطر کی تنہائی ختم نہ ہوسکی،قطری میڈیا اور بعض دوسرے ذرائع ابلاغ نے دوحہ میں جشن کی تقریبات کو زیادہ کوریج دے کر اس کی تنہائی ختم کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اماراتی وزیر نے کہا کہ خلیجی ممالک نے قطری پالیسی پرحوصلے اور دانش مندی سے کام لیا۔دوسری جانب قطرنے حکمت اور دانش مندی کی پالیسی کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔اپنی تنہائی ختم کرنے کیلئے پری پیڈ صحافیوں کو اپنے ملک بلایا۔