ْوفاقی اور صوبائی حکومتیں پانچ سالوں میں محنت کشوں کو انصاف فراہم نہیں کرسکیں،لیا قت ساہی

ہفتہ 2 جون 2018 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) مزدور رہنما لیا قت علی ساہی مرکزی سیکرٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن اور اسٹیٹ بینک سی بی اے یونین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پانچ سال مکمل ہونے پر جمہوریت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری قوتوں کو تقویت ملی ہے ملک کی تاریخ میں دوسری مرتبہ منتخب حکومتوں کی طرف سے اپنے ادوار کو مکمل کیا ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے اور جمہوریت کی فتح ہے اس پر تمام جمہوریت پسند قوتیں مبارکباد کی مستحق ہیں تاہم اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو بہت ہی مایوس کُن رہی ہے بالخصوص محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے میں بُری طرح ناکام رہی ہیں ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں خود تو اقتدار کی خواہش آئین کی روشنی میں رکھتی ہیں لیکن جب عوام اور محنت کشوں کے ووٹوں سے اقتدار میں آتے ہیں توآئین کے آرٹیکل 17 کے تحت تمام شہریوں کو انجمن سازی کے حق سے بھی محروم کرتی ہیں بد قسمتی کے ساتھ گزستہ ستر سالوں سے ملک کے طاقتور طبقے آئین کو طاقت کے بل بوتے پر مامال کر رہے اور ملک کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اکثریت اداروں کے سربراہان اور مالکان محنت کشوں کو انجمن سازی کے حق سے محروم کر رہے ہیں، اداروں میں من پسند افراد کو بھاری معاضوں پر مسقل بھرتی کر تے ہیں لیکن کلریکل اور نان کلریکل کیڈرز میں تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر بھرتیاں کرکے آئین کے آرٹیکل25 کی صریحاً خلاف ورزیاں کرتے ہیں جو کہ آئین کے آرٹیکل 3 کی بھی خلاف ورزی ہے جس میں ریاست کو پابند کیا گیا ہے کہ استحصال کا خاتمہ کیا جائے گا ہمیں افسوس ہے کہ ستر سالوں میں طاقتور طبقوں نے محروم طبقوں کا بد ترین استحصال کیا ہے محنت کشوں کو متحد ہوکر حقوق کی جنگ لڑنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :