محبت خان بھرگڑی سے ملانے والی پل کی تعمیر کام سست روی سے جاری، آپس کے 25گائوں کارابطہ منقطع

ہفتہ 2 جون 2018 16:41

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) ٹنڈو محمد خان شہر کے قریبی گائوں محبت خان بھرگڑی سے ملانے والی پل کی تعمیر کا کام نئے سرے سے سست رفتاری کے ساتھ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث25گائوں جن میں محبت خان بھرگڑی، آدم پنہور، خیر محمد پنہور،گل محمد سٹھیو، میوو خان اعوان، مرزا خان اعوان، جمالی ، چودری زاہد چیما، علی احمد اعوان، خاصپورہ، قادرپورہ سمیت دیگر کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے، اور ا ن علاقوں کے مرد خواتین اور بچوں کو ٹنڈو محمد خان شہر آنے میں شدید دشواری کا سامنہ کرنا پڑ رہاہے، اور ان کو سواری بھی مشکل سے مل رہی ہے، پل کی تعمیر کا کام سست رفتاری کے ساتھ ہونے کی وجہ سے عریب قریب کے گائوں والوں کا رابطہ منقطہ ہو جانے کے باعث خریداری کرنے ، شہر اور دیگر معاملات کے سلسلے میں سخت پریشانی پیش آ رہی ہے، گائوں والوں کا کہنا ہے کہ چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذرچکا ہے ، لیکن اس کے باوجود پل کا کام مکمل نہیں کیا جا سکا ہے، سست رفتاری کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو تشویش کا سامنہ ہے، انہوں نے نگران سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر پل کی تعمیر کا کام جلد از جلد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :