گائوں پٹھان ملاح میں بچوں کی معمولی بات پر ملاح برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا، کلہاڑی ، سریے اور ڈنڈے لگنے سے 6افرادزخمی

ہفتہ جون 16:41

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) ٹنڈو محمد خان کی یونین کونسل لاکھاٹ کے گائوںپٹھان ملاح میں بچوں کی معمولی بات پر ملاح برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، جس میں کلہاڑی ، سریے اور ڈنڈے لگنے کے باعث چھ افراد کارو ملاح، منہار ملاح، رمضان ملاح، عظیم ملاح ، ندیم ملاح اور نسیم ملاح شدید زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا، جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے

متعلقہ عنوان :