سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹنڈو محمد خا ن کا 2018 کے ہونے والے جنرل الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

ہفتہ 2 جون 2018 16:41

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹنڈو محمد خا ن کے عہدیداروں اور کارکنان کا اہم اجلاس مرکزی رہنما ڈاکٹر احمد نوناری کی زیر صدارت ترقی پسند ہائوس ٹنڈو محمد خان میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر متفقہ راء سے 2018 کے ہونے والے جنرل الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا گیا، جس میں این اے 228 قومی اسمبلی کے لئے الھ بچائی قمبرانی، پی ایس 68 صوبائی اسمبلی کے لئے ڈاکٹر احمد نوناری اور پی ایس 69 کے لئے عالم خان مگسی کو امیدوار مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔