کراچی، 48گھنٹوں میں بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں متوقع

ہفتہ جون 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) سندھ کے نامزد نگراں وزیر اعلی فضل الرحمان نے حلف اٹھالیاہے ،48گھنٹوں میںبیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلی کے حلف کے بعد بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں،48گھنٹے میں مختلف محکموں کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں بھی ہوں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ نگراں وزیراعلی ایماندار اور اچھی شہرت والے بیوروکریٹس کی ٹیم لے کر چلیں گے، اچھی شہرت والے افسران کو ترجیحی بنیادوں پر ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی، جبکہ نگراں وزیراعلی کابینہ کے پہلے ہی اجلاس میں لائحہ عمل واضح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :