شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی

ہفتہ جون 16:41

شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے تصاویر شیئرنگ کی سائٹ انسٹاگرام اپنے اکائونٹ سے شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ تصویر میں پی پی رہنما شرمیلا فاروقی اور ان کے شوہر حشام ریاض شیخ کو بیٹے "حسین" کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ شرمیلا نے کراچی کے نجی اسپتال میں 25 مئی کو بیٹے کو جنم دیاتھا۔والدین بننے کی خوشخبری شرمیلا کے شوہر حشام ریاض شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر دی۔ نومولود کا نام حسین رکھا گیا ہے۔ شرمیلا اور حشام کی شادی 5 مارچ 2015 کو ہوئی تھی۔