کراچی، ایئرپورٹ پرمسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

ہفتہ 2 جون 2018 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے کراچی ایئرپورٹ پر ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاہے، مسافر کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ سے ہیروئن دبئی اسمگل کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا، عرفان نامی مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 604 کے ذریعے دبئی براستہ جدہ جارہا تھا۔

اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی، اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق مسافر سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے، مسافر عرفان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :