کراچی، پک اپ اور ٹرالر میں تصادم، 2افراد جاں بحق

ہفتہ جون 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) کراچی میں سپرہائی وے پر واقع سبزی منڈی کے قریب پک اپ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔سپرہائی وے پرہفتہ کی صبح سویرے سبزی اور فروٹ خریدنے کے لیے جانے والے سبزی فروشوں کی پک اپ حادثے کا شکار ہو گئی۔حادثے کے نتیجے میں سوزوکی پک اپ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس پر موجود 2 افراد جاں اور 5 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں ذوالفقار، شفیق اور عمران شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی سبزی فروشوں کا تعلق نیلم کالونی سے ہے، جہاں سے وہ سبزی لینے کے لیے سبزی منڈی جا رہے تھے۔۔پولیس کے مطابق حادثہ پک اپ کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تھا، ٹرالر کے ڈرائیو ر کو حراست میں لے کر ٹرالر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔