جیکب آباد،پانچ بچوں کی ماں کے قتل کا مقدمہ سوتیلے بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا

ہفتہ 2 جون 2018 16:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پانچ بچوں کی ماں کے قتل کا مقدمہ سوتیلے بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق تین روزقبل جیکب آبادکے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع ڈنگر محلہ میں دوموٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کی گئی وقار عمرانی کی بہن پانچ بچوں کی ماں صنم عمرانی کے قتل کامقدمہ ایس ایچ اوسٹی غضنفر علی بھٹو کی مدعیت میں سوتیلے بھائیوں شفقت عمرانی ،لیاقت عمرانی اورمیرل عمرانی سمیت تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیاہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازعے پر عورت کو قتل کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :