جیکب آباد،سیاہ کاری کے الزام میں شوہرنے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

ہفتہ 2 جون 2018 16:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سیاہ کاری کے الزام میں شوہرنے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیروکے تھانہ دودا پورکے حدودمیں واقع قصبہ ٹھارودستی میں درندہ صفت شوہر امیر بخش نے اپنی بیوی مسمات زینب کو پسٹل کے فائرکرکے قتل کردیا اورفرارہوگیا اطلاع پر حدود کی پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچائی واقع کامقدمہ درج نہ ہوسکاتھا ۔