انجمن اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام افطارڈنرکا اہتمام،معاشرہ کی بہتری کیلئے مساجد کو آباد کرنا ہوگا‘لیاقت بلوچ

تعلیم بالغان کتاب کے ذریعے اسلامی فقہی مسائل ،فرائض و واجبات کا علم ملتاہے، مولانامحمدعاصم مخدوم ودیگر کا خطاب

ہفتہ 2 جون 2018 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) انجمن اصلاح معاشرہ کے سربراہ مولاناڈاکٹر محمدصدیق اعوان کی زیر سرپرستی جامع مسجد کبریٰ نیوسمن آباد لاہور میں افطارڈنرکا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پراس موقع پرمتحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،مولانا مخدوم منظوراحمد،فریداحمدپراچہ، مولانامحمدعاصم مخدوم ،حاجی ریاض الحسن،مولانامفتی محمد محسن ،مولاناشہبازعالم فاروقی ودیگر نے خطاب کیا،کرنل شہزاد افضل ،صلاح الدین رانا،مرزا اسداللہ سعید،آصف عارف غوری،چیئرمین عامرفاروق،چوہدری عامر اعجاز،حاجی طارق غفیر،ثاقب حمیدکھوکھر ودیگر نے بطور مہمان شرکت کی،لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرہ کی بہتری کے لئے مساجد کو آباد کرنا ہوگا،مساجد ہی فلاحی ریاست کا مرکز رہے ہیں جب تک مساجد کو بطورفلاحی مرکز تبدیل نہیں کیا جاتا معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،ہم سب کو ملکر اسلامی فلاحی ریاست کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی ،مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ آئمہ مساجد کو تعلیم بالغاں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مولاناڈاکٹر محمدصدیق اعوان کی کتاب تعلیم بالغان اور تبدیلی نظام کا طریقہ کار ہر مسلمان مرد اور عورت کے لئے اس کا مطالعہ ضروری ہے ،اور اس کتاب کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے،آئمہ مساجد اور خطباء اپنے دروس کے ذریعے مسلمانوں کو اس کتاب کی راہنمائی دیں ،مولاناڈاکٹر محمدصدیق اعوان کی اس کتاب کے ذریعے اسلامی فقہی مسائل ،جائز وناجائز،حلال و حرام،ظلم و انصاف،اخلاق و بداخلاقی،فرائض و واجبات ،سنن و مستحبات،بدعات اور غلط رسومات اور اسلامی جمہوریت کا علم ملتاہے،یہ نصاب ہر گھر کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمولاناڈاکٹر محمدصدیق اعوان کی کتابوں کا سیٹ آئمہ مساجد میں تقسیم کیاہے۔