سیرو تفریح کے شوقین لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، عید کیلئے لاہور سائٹ سین بس سروس کا شیڈول تیار

قذافی بس ٹرمینل سے گریٹر اقبال پارک، فورٹ فوڈ اسٹریٹ تک ہر ایک گھنٹے کے وقفے سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی

ہفتہ 2 جون 2018 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سیرو تفریح کے شوقین لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، عید کے لیے لاہور سائٹ سین بس سروس کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور سائٹ سین بس سروس کے منیجر معظم نذیر کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں روز سیاحوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے قذافی بس ٹرمینل سے گریٹر اقبال پارک، فورٹ فوڈ اسٹریٹ تک ہر ایک گھنٹے کے وقفے سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ ، عید کے پہلے روز سروس کا آغاز چار بجے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں دن بچوں کے لئے پپٹ شو، بندر تماشہ اور ڈھول رقص بھی سیر کا حصہ ہونگے۔ اس کے ساتھ سیاحوں کو واہگہ بارڈر کی بھی سیر کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :