ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں اومیگا کلب اور ون یونٹ کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 2 جون 2018 16:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جانے والے ’’رمضان المبارک ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ‘‘کے سیمی فائنلز میں اومیگا کلب اور ون یونٹ کلب نے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے سیمی فائنل مقابلے میں اومیگا باسکٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف عسکری الفاذ باسکٹ بال کلب کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 37-36سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،فاتح کلب اومیگا کلب کی جانب سے طاہر نقاش 12،تیمور ظہیر 9اور مبشر حسین نے 6جبکہ عسکری الفاذ کلب کی جانب سے زین اللہ 17،سید بختیار احمد 11اور شاہ میر ظہیر نے 11پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں ون یونٹ باسکٹ بال کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 48-44پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی ،فاتح ون یونٹ کلب کی جانب سے طلال احمد 21،کاشف سرور 11اور تفشین زیدی نے 6جبکہ آرام باغ کی جانب سے راج کمار لکھوانی 12،جہاں زیب 10اور فضیل احمد نے 8پوائنٹس اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) اتوار کو ساڑھے دس بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی میں کھیلا جائیگا فائنل میچ کے مہمان خصوصی بلدیہ جنوبی کے چیئر مین ملک فیاض ہونگے جو ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ممتاز احمد ،ظفر اقبال ،نزاکت خان ،غلام محمد شبر اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون ،اشرف یحییٰ ،عبداللہ امام تھے سیمی مقابلے کے اختتام پر مہمان خصوصی سجاس کے صدر طارق اسلم سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،عبدالناصر اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :