Live Updates

عوام آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا انتخاب کریں گے ،میاں عثمان

ہفتہ 2 جون 2018 16:46

لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کیلئے عوام آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا انتخاب کریں گے ،محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے سے پنجاب سپیڈ کی اصطلاح پاکستان سپیڈ میں تبدیل ہو جائے گی اور اس کے نتیجے میں پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) ترقی کی ضامن جماعت ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں ہمیشہ اس کے ادوار میں ترقی کے ریکارڈ قائم ہوئے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کردیا ہے اورہزاروں میگا واٹ کے کئی منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن کی تکمیل سے پاکستان بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ انشا اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی اور محمدشہباز شریف وزیر اعظم کا منصب سنبھال کر پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ میں تبدیل کر یں گے ،انشا اللہ آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان ہمسایہ ملک کوکئی شعبوں میں پیچھے چھوڑ دے گا ۔

میاں عثمان نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن منصوبہ ہے اور آئندہ حکومت میں آکر اس منصوبوںپر رفتار کو مزید بڑھایا جائے گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات