ایکسپورٹ پیکیج میں تین سال کی توسیع قابل ستائش ہے،لاہور چیمبر

ہفتہ 2 جون 2018 16:46

ایکسپورٹ پیکیج میں تین سال کی توسیع قابل ستائش ہے،لاہور چیمبر
لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید ، نائب صدر ذیشان خلیل نے حکومت کی برآمدی پیکج میں 3سال کی توسیع کوسراہتے ہوئے اسے ملک کے ایکسپورٹ سیکٹر کے لئے اہم قدم قرار دیاہے۔ایگزیکٹو کمیٹی رکن ادیب اقبال شیخ کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پیکج کے تحت ہر سال برآمدکنندگان کو لوکل ٹیکسز اور لیویز پر ڈیوٹی ڈرابیک کی مد میں 65 بلین روپے سالانہ کا مسابقتی فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اس طرح تین سال میں یہ مسابقتی فائدہ 195ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ جس سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ اس طرح کے پیکجز آگے بھی متعارف ہوتے رہے تو ملک کے تجارتی خسارے کو منافع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اس پیکج کے تحت ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو 180بلین روپے کی مراعات فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس ایکسپورٹ پیکج کے ذریعے 2018میں ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جو کہ 2014سے مسلسل کم ہورہی تھیں۔ جولائی 2017سے اپریل2018کے دوران ملکی برآمدات میں14%تک ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے ایکسپورٹ پیکج پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :