جواں سالہ دوشیزہ نقدی اور طلائی زیورات سمیت اغواء ، مقد مہ درج

ہفتہ 2 جون 2018 16:46

عارفوالا۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) مسلح افراد نے جواں سالہ دوشیزہ کو نقدی اور طلائی زیورات سمیت اغواء کرلیا، تفصیل کے مطابق گرڈاسٹیشن کے نزدیک محمد جعفر کی بیٹی تمعیزہ جعفر کو گھر میں گھس کر زنیرہ کاشف ، زبیرہ ،کنیزہ بی بی ،مقبول اوررحمت نے ساتھی سے ملکر نقدی اور طلائی زیورات کل مالیت250000 روپے سمیت زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :