تعلیم کو ترجیح دینے والی قوموں نے اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کیا ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ جون 16:46

عارفوالا۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) باوقار اور ترقی کی منازل حاصل کرنے کیلئے بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ازحد ضروری ہے، تعلیم ملک و قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسلہ ہے، تعلیم کو ترجیح دینے والی قوموں نے اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کیا ،ارض پاک کی سربلندی کیلئے تعلیم کو فروغ دینا ہوگا، ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد خاں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ایلیمنٹری سکول کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ تعلیمی معاملات کسی بھی سطح پر کمپر ومائز ممکن نہیں ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام بچوں اور بچیوں کو دور جدید کے مطابق تعلیم وتربیت دینے کیلئے نیک نیتی سے کام کریں، تعلیم دینے کی روایات میں اعلیٰ معیار دکھلائیں، حکومت بہترین طرز پر کام کرنے والے افسران اوراہلکاران کی حوصلہ افزائی بھی کررہی ہے اور ان کی خدمات کے عمل کے جذبے کو سراہا جارہا ہے، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رانا شبیرحسین ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ، ڈپٹی ڈی اوایلیمنٹری ڈاکٹر محمد اسحا ق عاصی ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :