فرنچ اوپن ٹینس، جوکووچ، نیشکوری، ڈومنک تھائم، ورڈسکو اور زیوریف مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 2 جون 2018 17:19

فرنچ اوپن ٹینس، جوکووچ، نیشکوری، ڈومنک تھائم، ورڈسکو اور زیوریف مینز ..
پیرس۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) نوویک جوکووچ، کائی نیشکوری، ڈومنک تھائم، فرننڈو ورڈسکو اور الیگزینڈر زیوریف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میچز میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 6-7، (6-8)، 7-6(7-4) اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جاپانی کھلاڑی نیشکورینے فرانس کے جائلز سیمن کو 6-3، 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے کامیاب رہے، انہوں نے اٹالین کھلاڑی بریٹنی کو شکست فاش سے دوچار کیا، جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے زمہر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اسپین کے فرننڈو ورڈسکو نے گریگور دمترف کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :